دورہ گلگت بلتستان کے دوران عبد الکریم نامی جیالے نے 70 کنال ملکیتی زمین بلاول بھٹوکو تحفہ دینے کا اعلان کر دیا

81

گانچھے،اسکردو :-عبد الکریم نامی جیالے نے ستر کنال ملکیتی زمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق عبد الکریم پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر ہے ،عبد الکریم نے ستر کنال زمین بلاول کے نام رجسٹری کر دیا ۔ عبد الکریم نے کہاکہ شہید بھٹو نے گانچھے ضلع کو بنایا ہے،ستر کنال ملکیتی زمین عوام کی طرف سے تحفے میں دے رہا ہوں۔اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ سے اسکردو شہر پہنچنے تک جگہ جگہ استقبال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے جم

غفیر کو دیکھ کر جگہ جگہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور شہریوں سے ملے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیول اور تھایور میں گلیشیئر کے سبب آنے والے سیلاب متاثرین کے پاس بھی رک گئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیول اور تھایور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی، نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.